پشاور – پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے کبھی کسی صوبے پر حملہ یا چڑھائی نہیں کی اور آئندہ بھی ایسا نہیں کرے گی۔
انہوں نے ہری پور ضمنی انتخابات کے حوالے سے اظہار مایوسی کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے باوجود ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اسی موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ کچھ عناصر چاہتے ہیں کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی متاثر ہو، لیکن ہم پرامن رہیں گے اور اپنا حق کسی کو کھل کر نہیں دیں گے۔
دوسری جانب صوابی میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے الزام لگایا کہ ہری پور انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی۔
اسد قیصر نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر بھی تنقید کی اور بتایا کہ بے روزگاری کی شرح 7.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے آئی ایم ایف کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سال میں 5,300 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، اور مطالبہ کیا کہ نیب اس کرپشن کی آزادانہ تحقیقات کرے۔
پی ٹی آئی نے کبھی کسی صوبے پر حملہ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر








