کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ دربند بازار کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہو گیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت 25 سالہ عثمان ولد نیاز کے طور پر ہوئی، جنہیں سینے میں گولی لگی ہے اور حالت تشویشناک ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔
پولیس نے زخمی شخص کے گھر چھاپہ مار کر اس کے والد کو حراست میں لیا اور ایک پستول قبضے میں لے لیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔









