بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محمد عامر بطور برطانوی کھلاڑی افغانستان پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر بطور برطانوی کھلاڑی افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کا حصہ بن گئے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

افغانستان پریمیئر لیگ کے ڈرافٹ میں محمد عامر کو قندھار واریئرز نے پلا ٹینم کیٹگری میں پہلی پک میں اسکواڈ کا حصہ بنایا جس کے تحت انہیں ایک لاکھ ڈالر معاوضہ ملے گا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کے مطابق محمد عامر نے برطانوی شہری کی حیثیت سے افغانستان پریمیئر لیگ میں رجسٹریشن کرائی تھی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

خیال رہے کہ برطانوی شہری ہونے کی وجہ سے محمد عامر کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے این او سی کی ضرورت نہیں تھی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

خیال رہے محمد عامر کے بارے میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ وہ برطانوی شہری کی حیثیت سے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) میں شرکت کر سکتے ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

محمد عامر نے دو دن قبل ایکس پر اپنی پوسٹ میں انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ آئی پی ایل میں شرکت کے حوالے سے گردش کرتی خبریں درست نہیں۔ جس کے بعد کرکٹ حلقوں میں ان کی ممکنہ آئی پی ایل شرکت کے حوالے سے جاری قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔

مزید پڑھیں:ملک میں 5 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

محمد عامر نے 2024 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ وہ پاکستان کی جانب سے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، انہوں نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 259 وکٹیں حاصل کی ہیں۔