بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق صدر عارف علوی کے بیٹے کے نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت کو نوٹس

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر پاکستان عارف علوی کے بیٹے اواب علوی اور آفتاب جہانگیر کے نام پی این آئی ایل میں دوبارہ شامل کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
درخواست گزاروں نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عدالت نے پہلے ہی ان دونوں کے نام پی این آئی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر عمل بھی ہوا، لیکن عدالتی حکم پر نام نکالنے کے صرف دو گھنٹے بعد دوبارہ انہیں اسی فہرست میں شامل کر دیا گیا۔ درخواست گزاروں کے مطابق یہ اقدام عدالتی حکم کی صریح خلاف ورزی کے مترادف ہے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت سمیت تمام متعلقہ فریقین کو 10 دسمبر تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا اور آئینی بینچ نے ہدایت کی کہ اگلی سماعت میں وضاحت پیش کی جائے کہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزاروں کے نام دوبارہ فہرست میں کیوں شامل کیے گئے۔