بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں علیمہ خان نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت کے 24 مارچ کے حکم پر عمل نہیں کیا گیا۔ علیمہ خان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حکم کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کو توہین عدالت کی سزا دی جائے۔
درخواست میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور پنجاب کے سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔