بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئینی ججز کی تقرری کے خلاف نوٹس پر سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ محفوظ

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے 27 ویں آئینی ترمیم اور آئینی عدالت کے ججز کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت کے بعد وفاقی آئینی بینچ کے چیف جسٹس اور دیگر ججز کو نوٹس جاری کرنے کے نکتے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
درخواست گزار، بیرسٹر علی طاہر نے عدالت کو بتایا کہ 27 ویں آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہے کیونکہ اس کے ذریعے عدلیہ میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی سفارش پر چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کو نامزد کیے گئے، جبکہ بعد ازاں چھ ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔ بیرسٹر علی طاہر نے عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ سندھ ہائیکورٹ بار کے مقدمے کی طرح ججز کو اس کیس میں فریق بنایا جائے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاقی آئینی بینچ کے چیف جسٹس اور دیگر ججز کو نوٹس جاری کرنے کے نکتے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
درخواست میں وزارت قانون و انصاف و پارلیمانی امور، وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔