بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آکسفورڈ ڈیبیٹ: پاکستانی طلبہ نے بھارتی پینل کو بھاری شکست دی

آکسفورڈ یونین میں ہونے والے پاک بھارت مباحثے میں پاکستانی طلبہ نے بھارتی موقف کو واضح اکثریت سے شکست دے دی۔ مباحثے کا موضوع تھا: “بھارت کی پاکستان پالیسی دراصل عوامی جذبات بھڑکانے کی حکمتِ عملی ہے، جسے سیکیورٹی پالیسی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔”
ابتدائی طور پر بھارت نے اعلیٰ سطح کے مقررین جیسے جنرل نروا، ڈاکٹر سبرامنیم سوامی اور سچن پائلٹ کو بھیجنے کی کوشش کی، لیکن ان کے شرکت سے انکار کے بعد بھارت نے جے سائی دیپک، پنڈت ستیش شرما اور دیورچن بنرجی پر مشتمل ایک کم درجے کا پینل میدان میں اتارا۔
اس کے برعکس پاکستان نے آکسفورڈ میں زیر تعلیم طلبہ—موسیٰ ہراج، اسرار خان کاکڑ اور احمد نواز خان—کو اعتماد کے ساتھ نمائندگی دی۔ پاکستانی طلبہ نے مباحثے میں بھارتی موقف کو منطقی دلائل، قانونی حقائق اور اعدادوشمار کی بنیاد پر چیلنج کیا، جس کے نتیجے میں ووٹنگ میں پاکستانی موقف کو دو تہائی اکثریت حاصل ہوئی، حالانکہ بھارتی ارکان کی تعداد زیادہ تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ جیسے عالمی فورم پر یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ دلیل اور حقائق کی بنیاد پر پاکستان کا موقف مضبوط اور قابلِ اعتماد ہے، جبکہ بھارتی پینل کی شکست بھارت کے فکری موقف میں کمزوری کو ظاہر کرتی ہے۔