بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شوگر ملز نہ چلانے کیخلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت، سیکریٹری زراعت اور کین کمشنر طلب

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے گنے کی کرشنگ شروع نہ کرنے اور شوگر ملز بند رکھنے کے خلاف دائر درخواست پر سیکریٹری زراعت اور کین کمشنر کو طلب کر لیا۔
درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ شوگر کین ایکٹ کے مطابق کرشنگ سیزن 15 نومبر سے شروع ہونا تھا، جبکہ شوگر ملز 30 نومبر تک چلانا ضروری ہیں۔ تاہم 28 نومبر تک ملز بند پڑی ہیں جس کے باعث گنا گل سڑ رہا ہے۔
درخواستگزار نے مزید کہا کہ گنے کی کٹائی نہ ہونے کی وجہ سے گندم کی کاشت بھی متاثر ہو رہی ہے اور کسانوں کا معاشی نقصان ہو رہا ہے۔
عدالت نے سیکریٹری زراعت اور کین کمشنر کو طلب کرتے ہوئے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔