ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے خلاف قانونی کارروائی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر ایس پی ساؤتھ نے ملزم کے خلاف انسداد دہشتگردی (ATA) اور اقدام قتل کی دفعات شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ نے دو مقدمات میں لیاقت محسود کے خلاف ATA کی دفعات شامل کرنے کا حکم دیا اور آئی او کو ہدایت کی کہ زیر دفعہ 173 رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت مسترد کر دی تھی اور کہا تھا کہ اس کے خلاف فائرنگ اور دہشت پھیلانے کے شواہد موجود ہیں، جس کی بنیاد پر دہشتگردی کی دفعات درج کرنے کی ہدایت دی گئی۔
پولیس کے مطابق گارڈن کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری شاہزیب جاں بحق ہوا تھا، جس کے بعد ملزم کے گارڈ نے مکینوں پر فائرنگ بھی کی تھی۔









