اسلام آباد میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں ای اسکوٹی پر سوار ایک لڑکی جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ ایران ایونیو پر پیش آیا، جہاں ایک گاڑی نے ای اسکوٹی کو زور دار ٹکر ماری۔ اسکوٹی پر دو لڑکیاں سوار تھیں، جن کی شناخت آمنہ اور فاطمہ کے طور پر ہوئی۔
حادثے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ زخمی لڑکی آمنہ اسپتال منتقل ہوتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق فاطمہ کو بھی چوٹیں آئیں، تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اسلام آباد: تیز رفتار کار کی ٹکر سے ای اسکوٹی سوار لڑکی جاں بحق، دوسری زخمی








