بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ، پہلے مرحلے کی پولنگ 7 فروری کو ہوگی

الیکشن کمیشن آف پاکستان(ECP) نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں پہلے مرحلے کی پولنگ کے لیے 7 فروری 2027 کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے مختصر حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ صوبائی حکومت کی درخواست اور انتظامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ انتخابی عمل شفاف اور منظم انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

الیکشن کمیشن کے حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری پنجاب نے کمیشن کے سامنے موقف اختیار کیا تھا کہ صوبائی حکومت کی کمیٹی اور الیکشن کمیشن کے درمیان باہمی مشاورت کے دوران انتخابات دسمبر 2026 سے جنوری 2027 کے درمیان کرانے پر اتفاق ہوا تھا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کردیے

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

چیف سیکریٹری نے استدعا کی تھی کہ موسم کی صورت حال اور انتظامی امور کو سامنے رکھتے ہوئے انتخابات کی تاریخ ترجیحاً 20 جنوری 2027 کے بعد رکھی جائے اور صوبے میں الیکشن کا انعقاد مرحلہ وار کیا جائے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق شفاف، منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد اور تمام امیدواروں کو سطحِ ہموار یعنی یکساں مواقع فراہم کرنا کمیشن کی بنیادی آئینی ذمہ داری ہے۔

کمیشن نے چیف سیکریٹری کی درخواست منظور کرتے ہوئے مرحلہ وار الیکشن کے فریم ورک کے تحت 7 فروری 2027 کو پہلے مرحلے کی پولنگ کرانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ بعد کے مراحل کے حوالے سے شیڈول اور دیگر تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔