بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فضل الرحمان کی راجہ ظفر الحق سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی سینئر سیاستدان سابق سنیٹر راجہ ظفر الحق کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان نے راجہ ظفر الحق کی خیریت دریافت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، راجہ ظفر الحق نے مولانا فضل الرحمان کو کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، موانا فضل الرحمان نے کہا کہ قادیانیوں اور دیگر اقلیتوں کے بارے میں فرق روا رکھا جائے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

امیر جے یو آئی نے کہا کہ ختم نبوت کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے اس میں کوتاہی برداشت نہیں، جس شق سے حرمت رسولؐ پر بات آئے ایسی قانون سازی کبھی قبول نہیں کریں گے، ختم نبوت کے آئینی فیصلے کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمان ہے۔