بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یونان: 50 سے زائد نقاب پوش افراد کا پیٹرول بم اور خطرناک ہتھیاروں سے طلبہ پر حملہ

یونان کے دارالحکومت ایتھنز(Athens) کی یونیورسٹی میں نقاب پوش افراد کے حملے میں تین طلبہ زخمی ہوگئے۔ حملہ آوروں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے اور یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

یونانی طبی امدادی ادارے اور نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ بدھ کے روز ایتھنز یونیورسٹی کے کیمپس میں پیش آیا۔ حملے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم انہیں آنے والے زخم سنگین نوعیت کے نہیں تھے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم فوری طور پر حملہ آوروں کی شناخت اور حملے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ واقعے کے بعد کسی گرفتاری کی بھی اطلاع نہیں ملی۔

مزیدپڑھیں:مہمند میں پولیو ٹیم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ

یونان کی وزارت تعلیم نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کے اس واقعے سے تعلیمی برادری کی توہین ہوئی اور آزادی اظہار کو نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یونان بھر میں ہزاروں طلبہ اور اساتذہ نے تعلیمی شعبے کے لیے سرکاری فنڈز میں اضافے، بہتر سہولتوں اور کلاس رومز میں طلبہ کی تعداد کم کرنے کے مطالبات پر احتجاج کیا تھا۔ طلبہ تنظیموں نے رواں ماہ مزید مظاہروں کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔