بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’وزیر اعظم پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے‘

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف(Shehbaz Sharif) پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ ملک میں تیل کی سستی سپلائی کیلیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، سپلائی کو یقینی بنایا گیا ہے اور قلت کی نوبت نہیں آئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے تیل کی سپلائی کی یومیہ مانیٹرنگ کیلیے کمیٹی بنائی جو روزانہ کام کر رہی ہے، ان کی ہدایت پر ایک ایک کارگو کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ ملک میں ریفائینریز کی پیدوار، سپلائی اور پھر تیل کی ملک بھر میں منتقلی پر مستقل کام ہو رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ مانیٹر کر کے کم سے کم قیمت میں پیٹرولیم مصنوعات کا کارگو لیں۔

وزیر مملکت برائے خزانہ کے مطابق وزیر اعظم کی فیول اسکیم کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ افراد کو فیول سبسڈی مل رہی ہے۔