بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں نیا بل متعارف کرایا گیا ہے، جسے ’رائٹ ٹو ڈسکنکٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس بل کے تحت تجویز دی گئی ہے کہ ہر ملازم کو یہ قانونی حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ دفتری اوقات کے بعد یا چھٹی کے دنوں میں اپنے پیشہ ورانہ کام سے متعلق فون کالز اور ای میلز سے لاتعلق رہ سکے۔
بل کا مقصد ملازمین کے کام اور ذاتی زندگی میں توازن قائم کرنا اور ذہنی دباؤ کم کرنا بتایا گیا ہے۔ لوک سبھا میں خواتین کے لیے بھی ایک بل پیش کیا گیا ہے، جس کے تحت مخصوص ماہانہ ایام کے دوران دفتر میں ہائی جین سہولتیں فراہم کرنے اور ان ایام کے لیے پیڈ لیو دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پارلیمنٹ میں سزائے موت کے خاتمے اور صحافیوں کے تحفظ کے بل بھی پیش کیے گئے، جو انسانی حقوق اور ملازمین کی فلاح و بہبود سے متعلق اہم قانونی اقدامات کے طور پر سامنے آئے ہیں۔









