نیویارک(شوبز ڈیسک) آسکر کے لیے نامزد ہالی ووڈ کے نامور ‘گاڈ فادر’ اداکار جیمز کین انتقال کر گئے۔
مشہور امریکی فلم ’دی گاڈ فادر‘ میں گینگسٹر سونی کورلیون کا مقبول کردار ادا کرنے والے ہالی ووڈ اداکار جیمز کین گزشتہ روز 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اداکار کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے کی گئی تاہم ان کی موت کی وجہ اور مقام کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ اہلِ خانہ نے ٹوئٹ کے زریعے اداکار کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہم آپ کو انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دے رہے ہیں کہ جمی کا 6 جولائی کو انتقال ہو گیا ہے‘۔









