بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاوری گرل کی اتن رقص کرتے ویڈیو وائرل

پشاور(شوبز ڈیسک)پاکستانی سوشل میڈیا کی معروف متاثر کن شخصیت پاوری گرل دنا نیر مبین کی ڈھولکی کی تقریب میں پشتون گانے پر پختون روایتی اتن رقص کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پاوری گرل کی ایک اور ویڈیو ان دنوں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے پیلے رنگ کا جوڑا پہن رکھا ہے۔

یہ ویڈیو پروڈیوسر عمر مختیار کی ڈھولکی کی تقریب کی ہے۔ جس کا اہتمام پروڈیوسرو فلمساز وجاہت روف اور ان کی اہلیہ شازیہ وجاہت کی جانب سے کیا گیا تھا۔ تقریب میں شوبز انڈسٹری کے کئی معروف اداکاروں اور شخصیات نے شرکت کی۔

اس ویڈیو میں دنا نیر مبین پشتو گانے پر روایتی اتن رقص کر رہی ہیں جب کہ دیگر شوبز کی شخصیت بھی ان کی پیروی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو اب تک 45 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔