بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مدینہ منورہ میں نکاح کرنے والی لائبہ خان کی دعائے خیر کی تصاویر وائرل

معروف پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کی مدینہ منورہ میں نکاح کی تصاویر کے بعد اب ان کی دعائے خیر کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
لائبہ خان پاکستان کی مقبول ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے 37 لاکھ سے زائد فالوورز موجود ہیں۔ ان کے نمایاں ڈراموں میں کفارہ، آفت، آس پاس، ہمراز اور بیلگام شامل ہیں، جن میں سے خاص طور پر کفارہ ان کا بریک تھرو پراجیکٹ رہا، جس نے 2024 میں تقریباً 2 ارب ویوز حاصل کر کے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے۔ حال ہی میں نجی ٹی وی کے ہٹ ڈراما سیریل ’مہرہ‘ میں بھی ان کی اداکاری کو مداحوں نے خوب سراہا۔ لائبہ کی بہن، ایمان خان، بھی ایک کامیاب پاکستانی اداکارہ ہیں۔
گزشتہ روز لائبہ خان نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں، جو چند روز قبل مدینہ منورہ میں نکاح کی رسم کے دوران لی گئی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے شادی کی تقریبات کے باقاعدہ آغاز کا اعلان بھی کیا، جس کی شروعات دعائے خیر کی تقریب سے ہوئی۔
اس موقع پر لائبہ خان نے ہلکے موو پنک رنگ کا فرش تک لمبا انارکلی زیب تن کیا، جس پر نفیس سنہری اور ٹِلہ ورک نمایاں تھا۔ دلہن کو روایتی سنہری موتیوں کے لاکٹ، جھومر اور جھمکوں سے سجایا گیا، جبکہ بال کھلے اور ہلکے گھنگھریالے رکھے گئے۔
لائبہ خان کی خوبصورتی اور دلکشی سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی، اور ان کا یہ حسین انداز ذکیہ رقیہ سیلون کی جانب سے اسٹائل کیا گیا تھا۔