اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اینکر پرسن عمران ریاض کی گرفتاری کے معاملے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز آمنے سامنے آگئے۔
عمران خان نے کہا کہ عمران ریاض کو ایسے پنجرے میں رکھا گیا، ایسا سلوک تو مہذب ملکوں میں کسی جانور کے ساتھ نہیں ہوتا۔

عمران خان کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ انہیں کئی ماہ تک سزائے موت کی کوٹھری میں رکھا گیا، جہاں باتھ روم اور کمرے کے درمیان بھی کوئی دیوار نہیں تھی، کیا آپ کو اس کوٹھری کی تصویریں بھیجی جائیں؟
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عمران ریاض خان کو اٹک سے حراست میں لیا گیا تھا اور انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اینکر پرسن عمران ریاض کو زہر دیے جانے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
عمران ریاض کو اس پنجرےمیں قیدکیاگیاجس میں مہذب ممالک کسی جانور تک کورکھنےکی اجازت نہ دیں۔اسے زہر دیےجانےکاشبہ بھی موجودہے۔اس میں ملوث تمام کردار شرم سےڈوب مریں۔🇵🇰میں لوگوں کی زبانوں پرخوف کے تالےپڑنےکی بجائےاس سب سےبدمعاشوں کےٹولے+ انکےسرپرستوں کیخلاف عوام کاغصہ ہی بڑھتاہے pic.twitter.com/7Z8A7PDEEF
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 15, 2022
ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ عمران ریاض کو ایسی جیل میں رکھا گیا جہاں مہذب ممالک جانور کو بھی نہ رکھیں، معروف صحافی کو زہر دینےکا بھی شبہ ہے، تمام ذمہ داروں کو شرم آنی چاہیے۔








