بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں مغربی ہواؤں کے اثرات، کراچی میں بارش کا امکان

موسمیات کے تازہ پیش گوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ آج بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جس کے اثرات کراچی میں بھی محسوس کیے جائیں گے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل سے ملک کے بیشتر علاقوں میں مغربی ہواؤں کے پھیلنے کا امکان ہے۔ کراچی میں بدھ کے دن مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے، جبکہ جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ تیز بارش متوقع ہے۔ بارش کے دوران شہر میں آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔
سندھ میں مغربی سسٹم کے اثرات سے ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے امکانات بھی ہیں، جس سے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔