بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران سمیت 4 خلیجی ممالک میں میٹرک امتحانات فی الحال ملتوی

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر ایران سمیت چار خلیجی ممالک میں میٹرک امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایران، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں قائم امتحانی مراکز پر فی الحال میٹرک کے امتحانات نہیں ہوں گے، تاہم بیرونِ ملک دیگر تمام مراکز میں امتحانات پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے۔
فیڈرل بورڈ کا کہنا ہے کہ چاروں ممالک میں امتحانات کے لیے رول نمبر سلپس کا اجرا بھی عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ متاثرہ طلبہ کو پاکستان یا کسی قریبی ملک میں امتحان دینے کی سہولت فراہم کی جا سکتی ہے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگر بیرونِ ملک کسی امتحانی مرکز پر لاجسٹک مسائل پیش آئیں تو متبادل انتظامات کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ 15 دن بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، اور سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے پر نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔
فیڈرل بورڈ نے واضح کیا ہے کہ اگر حالات معمول پر آ گئے تو باقی تمام پرچے پہلے سے اعلان شدہ شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے۔