وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ اہم سرکاری اور سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے میں وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقات کریں گے اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
مزید معلومات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان سے بھی ملاقات کریں گے اور ان کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے








