بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے مؤثر استعمال کے لیے حکومت کا اہم اقدام

پاور ڈویژن صنعتی صارفین کے لیے ایک نیا اختیاری ملٹی ٹیرف نظام متعارف کرانے پر غور کر رہا ہے، جس کا مقصد بجلی کے مؤثر استعمال اور توانائی کی بچت کو فروغ دینا ہے۔
اس نظام کے تحت صنعتی صارفین کو ٹائم آف یوز (ToU) کے مطابق مختلف اوقات میں مختلف نرخوں کا اختیار دیا جائے گا، جبکہ فکسڈ چارجز زیادہ سے زیادہ طلب کے وقت کی بنیاد پر مقرر کیے جائیں گے۔ اس سے صنعتوں کو آف پیک اوقات میں بجلی استعمال کرنے کی ترغیب ملے گی، جس سے بجلی کے نظام پر دباؤ کم ہوگا اور پیک ڈیمانڈ میں کمی آئے گی۔
پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق سستی بجلی صنعتی پیداوار اور مسابقت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ نئے ٹیرف پر اسٹیک ہولڈرز، صنعتی صارفین اور چیمبرز آف کامرس سے مشاورت بھی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں پہلی آن لائن مشاورتی کانفرنس 26 مارچ کو منعقد ہوگی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات طویل مدتی معاشی ترقی میں مددگار ثابت ہوں گی اور نیا ملٹی ٹیرف ToU نظام توانائی کی بچت کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔