بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فارن فنڈنگ کیس کی سماعت بنکنگ عدالت میں ملتوی

اسلام آباد (ملک نجیب) بنکنگ عدالت کے جج کی غیر دستیابی کے باعث بانی پاکستان تحریکِ انصاف اور دیگر ملزمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
بنکنگ عدالت کے جج عبدالغفور کاکڑ کی غیر موجودگی کے سبب کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی اور چالان کے حوالے سے بھی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکی۔
عدالت نے کیس میں نامزد ملزمان سراج احمد اور فیصل قاضی کی عبوری ضمانت میں 2 اپریل تک توسیع کر دی۔ مزید سماعت بھی اسی تاریخ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔