اسلام آباد (ملک نجیب) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف کی نااہلی کے خلاف فیض آباد احتجاج سے متعلق کیس میں استغاثہ کے ایک اور گواہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے ایک اور گواہ پیش کیا گیا جس کا بیان عدالت نے قلمبند کر لیا، تاہم وکلاء صفائی کی جانب سے گواہان پر جرح نہیں کی جا سکی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ آئی 9 میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے جو فیض آباد احتجاج سے متعلق ہے۔
فیض آباد احتجاج کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ملتوی








