بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سائبر جنگ: 25 دن میں جی پی ایس ڈیٹا پر ہزاروں حملے، نیوی گیشن متاثر

روایتی جنگ کے بعد اب سائبر وار فیئر کا دور شروع ہو گیا ہے، جس میں صرف 25 دن کے دوران جی پی ایس ڈیٹا پر ہزاروں حملے کیے گئے ہیں۔ حملوں میں جیمنگ اور اسوفنگ کے ذریعے جی پی ایس سگنلز کو کمزور یا غلط لوکیشن دکھانے کی تکنیک استعمال کی جا رہی ہے، جس سے جنگی مقاصد حاصل کرنا آسان ہو گیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کی حالیہ جنگ میں بھی اس طرح کے حملے دیکھنے کو ملے تھے، اور اب ایران کے ارد گرد کے خطے میں فضائی اور بحری راستوں میں غیرمعمولی اور عجیب صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔ یومیہ درجنوں پروازیں اور بحری جہاز معمول کے راستوں سے بھٹک رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ حملے گلوبل پوزیشنگ سسٹم (جی پی ایس) پر کیے جا رہے ہیں۔
جیمنگ: طاقتور برقی شور (پاورفل الیکٹرو میگنیٹک نوائز) کے ذریعے سگنلز کو کمزور کیا جاتا ہے۔
اسوفنگ: نیوی گیشن سسٹمز کو دھوکے سے غلط لوکیشن دکھانے پر مجبور کیا جاتا ہے، جس سے جہاز اور گاڑیوں کی درست سمت متاثر ہوتی ہے۔
نتیجتاً خطے میں نقل و حرکت کے لیے نیوی گیشن کا انحصار خطرے میں ہے، اور فضائی و بحری آپریشنز میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔