بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شان کو پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا، اداکار کا انکشاف

لاہور(شوبز ڈیسک) شان شاہد کا کہنا ہے کہ وہ گھنٹوں تک اپنا ووٹ تلاش کرنے کے باجوود ووٹ کاسٹ کرنے کے حق سے محروم رہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار شان شاہد نے ٹوئٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں پنجاب کے ضمنی انتخابات کے دوران ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا۔

انہوں نے ٹوئٹ میں دو تصاویر بھی شیئر کی ہیں ایک تصویر میں انہیں پولیس افسر سے بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری میں انہوں نے اپنا انگوٹھا دکھایا ہے جس پر ووٹ کاسٹ کرنے کا نشان موجود نہیں ہے۔

اداکار نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’جمہوریت کی شان عوام بےزبان، 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد میں بالآخر وہاں پہنچا جہاں میرا ووٹ رجسٹرڈ تھا لیکن 4 بج کر 50 منٹ پر مجھے ووٹ ڈالنے کے حق سے روک دیا گیا، پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک تھا، یہ ہے عوام کے ووٹ کی اصل قیمت 5 منٹ‘۔

اداکار شان شاہد نے اپنی ٹوئٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی ٹیگ کیا ہے۔