معروف بھارتی پلے بیک سنگرجوبین نوٹیال ( Jubin Nautiyal) کی شادی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں، تاہم گلوکار کی جانب سے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
رپورٹس کے مطابق، جوبین نوٹیال نے اپنے آبائی علاقے Uttarakhand میں نہایت سادگی سے شادی کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تقریب انتہائی محدود رکھی گئی، جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب اور چند دوستوں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:شہزادی ڈیانا کا نام ایپسٹین اسکینڈل سے جوڑنے کا دعویٰ
میڈیا دعوؤں کے مطابق 36 سالہ گلوکار نے اپنی بچپن کی دوست سے شادی کی ہے، تاہم ان کی اہلیہ کی شناخت اب تک خفیہ رکھی گئی ہے۔ اس راز داری نے مداحوں میں مزید تجسس پیدا کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں جوبین نوٹیال کو پیچ رنگ کے کرتا اور ایمرلڈ ہار میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کی دلہن سادہ اور ہم رنگ لباس میں نظر آ رہی ہیں۔ تاہم ان تصاویر کی بھی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔
یاد رہے کہ جوبین نوٹیال نے 2011 میں X Factor India میں شرکت کے بعد اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور آج وہ بالی ووڈ کے مقبول ترین رومانوی گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔








