بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ویمن کرکٹرز کے اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کا تیسرا دن، طویل ٹریننگ سیشن جاری

لاہور میں جاری پاکستان ویمن اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے تیسرے روز خواتین کرکٹرز نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ طویل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

یہ کیمپ غنی انسٹیٹیوٹ کرکٹ گراؤنڈ میں جاری ہے، جہاں کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور مہارتوں کو مزید نکھارنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل: دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز آج بقا کی جنگ میں راولپنڈیز کے مدمقابل

تیسرے روز کے سیشن میں فیلڈنگ پر خاص طور پر فوکس کیا گیا، جس کے دوران کھلاڑیوں نے تقریباً دو گھنٹے تک گروپس کی صورت میں مختلف ڈرلز اور پریکٹس مشقیں انجام دیں۔

اس کے ساتھ ساتھ مینٹور وہاب ریاض اور دیگر کوچز نے خواتین کرکٹرز کی انفرادی اور اجتماعی اسکلز کو بہتر بنانے کے لیے بھی خصوصی تربیت فراہم کی۔

گراؤنڈ کی مرکزی پچ پر کھلاڑیوں کو میچ جیسے حالات میں پریکٹس بھی کرائی گئی تاکہ وہ عملی صورتحال میں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنا سکیں۔

ویمن اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ 23 اپریل تک جاری رہے گا۔