بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کا پنڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (PSL) 11 کے 27ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر مشکلات کا شکار ہیں۔ لاہور قلندرز کو گزشتہ تین میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ راولپنڈی کی ٹیم اب تک ایونٹ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل: دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز آج بقا کی جنگ میں راولپنڈیز کے مدمقابل

اہم میچ میں دونوں ٹیموں کے لیے صورتحال نہایت اہم ہے، جہاں ایک طرف قلندرز اپنی فارم بحال کرنے کی کوشش کریں گے، وہیں پنڈیز اپنی پہلی فتح کے لیے میدان میں اتریں گے۔