بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فی تولہ سونا کم ہو کر 5 لاکھ 1 ہزار 162 روپے پر آگیا

ملک میں سونے کی قیمتوں(gold rates) میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا سستا ہو کر نئی سطح پر آ گیا ہے۔

صرافہ بازار کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے کمی کے بعد 5 لاکھ ایک ہزار 162 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 4 ہزار 201 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 665 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی اور مقامی سطح پر ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث صرافہ بازار میں قیمتیں نیچے آئی ہیں، جبکہ آئندہ دنوں میں مزید ردوبدل کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔