متنازع مذہبی اسکالر اور میڈیا شخصیت مفتی عبدالقوی(Abdul Qawi) ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے جب انہیں مبینہ طور پر ایک ریَو پارٹی میں دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔
مفتی عبدالقوی اس سے قبل بھی مختلف تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں، جس میں قندیل بلوچ کے ساتھ اسکینڈل، حج اسکینڈل اور حریم شاہ کے ساتھ ویڈیوز شامل ہیں۔
View this post on Instagram
رپورٹس کے مطابق ریَو ایک ایسی پارٹی ہوتی ہے جہاں ڈی جے کی تیز موسیقی پر رقص کیا جاتا ہے اور مغربی طرز کی محفل ہوتی ہے۔
حالیہ ویڈیو میں مفتی عبدالقوی کو اپنے روایتی لباس میں ایسی ہی ایک محفل میں موجود دیکھا گیا، جہاں ڈی جے میوزک بجا رہا تھا اور شرکاء ان کی جانب اشارے کر رہے تھے۔
مزیدپڑھیں:فیصل کپاڈیا، مومنہ مستحسن اور بھارتی کامیڈین کی نیویارک میں ملاقات
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ جی ٹی اے 6 سے پہلے مفتی کو ریَو میں دیکھ لیا۔
ایک اور صارف نے کمنٹ میں کہا ہے کہ قندیل بلوچ ان کے بارے میں ٹھیک کہتی تھیں۔









