بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینئر اداکار عرفان کھوسٹ کو چلنے میں دشواری، وائرل ویڈیو دیکھ کر مداح پریشان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عرفان کھوسٹ(Irfan Khoosat) کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں چلنے میں دشواری کا سامنا کرتے دیکھ کر مداح پریشان ہو گئے۔

وائرل ویڈیو میں پنجاب کی وزیرِ اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری اور ایک دوسرے شخص کو عرفان کھوسٹ کو چلنے میں مدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TNOfficial (@tnofficial.pk)

اداکار اب بہت بوڑھے ہو چکے ہیں اور ویڈیو میں وہ پہلے کی نسبت بہت زیادہ کمزور بھی لگ رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:رجب بٹ کا بڑا دعویٰ الٹا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

عرفان کھوسٹ کی یہ وائرل ویڈیو دیکھ کر جہاں ان کے مداحوں کو کافی عرصے بعد اُنہیں دیکھ کر خوشی ہوئی وہیں ان کی صحت کے حوالے سے تشویش میں بھی مبتلا ہو گئے۔

اداکار کے مداح اُنہیں اتنا کمزور اور چلنے میں دشواری کا سامنا کرتے دیکھنے کے بعد ان کی صحت اور زندگی کی دعائیں بھی کر رہے ہیں۔