بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی

وزیراعظم شہباز شریف(Shahbaz Sharif) نے ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے آپریشن کے دوران 22 دہشتگردوں کی ہلاکت کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ فورسز نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

انہوں نے دہشتگردوں کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 10 سالہ بچے کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور اس واقعے کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معصوم بچے کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف سنگین اور ناقابلِ معافی جرم ہے۔

مزیدپڑھیں:خیبر: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 22 خوارج ہلاک

وزیراعظم نے واضح کیا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی، اور پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا اور امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔