پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(PMDC) نے غیر مجاز کلینیکل پریکٹس کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اتائیت کے بڑھتے رجحان پر وزارتِ صحت کو ایک خط لکھا ہے جس میں فارماسسٹ، سائیکالوجسٹ اور ڈینٹل ٹیکنیشنز کی کلینیکل پریکٹس کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔
پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ اتائیت سے ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس پھیلنے کا خدشہ ہے، تشخیص اور علاج صرف مستند ڈاکٹرز اور ڈینٹسٹس کا اختیار ہے۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ ڈاکٹرز اور ڈینٹسٹس ہی ایلوپیتھک علاج کر سکتے ہیں، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز دوا تجویز نہیں کر سکتے۔
مزیدپڑھیں:تربیلا سے اخراج بڑھنے پر پن بجلی کی پیداوار 5800 میگاواٹ تک پہنچ گئی
پی ایم ڈی سی نے اس طرح کی غیر مجاز پریکٹس کو انسانی جانوں کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو فوری طور پر ایسی پریکٹس روکنے کی ہدایت بھی کی ہے۔









