بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سردار ایاز صادق کا خیبر آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق(Sardar Ayaz Sadiq) نے ضلع خیبر میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے دہشتگرد عناصر کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ فورسز نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا عملی ثبوت دیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں باعثِ فخر ہیں، اور قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔

مزیدپڑھیں:پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو تمام ڈپازٹ واپس کر دیے

انہوں نے “عزمِ استحکام” کے تحت جاری انسداد دہشتگردی مہم کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے سیکیورٹی فورسز کے عزم، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔