ایران کی ورلڈکپ 2026 میں شرکت پر امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے باعث غیر یقینی صورتحال ضرور موجود ہے تاہم فیفا (FIFA)حکام نے اس امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیفا نے واضح کر دیا ہے کہ وہ آئندہ ورلڈ کپ میں ایران کی جگہ اٹلی کو شامل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
امریکی صدر کے خصوصی ایلچی پاؤلو زمپولی نے یہ تجویز پیش کی تھی موجودہ حالات کے پیش نظر ایران کی جگہ اٹلی کو ورلڈکپ میں شامل کرلیا جائے، تاہم فیفا حکام نے اس امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ایرانی ٹیم یقینی طور پر ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔
مزیدپڑھیں:‘ یامی گوتم نے اپنے کردار کے لیے قرآن کا مطالعہ کیا’، فلم ’حق‘ کے ہدایتکار کا انکشاف
دوسری جانب ایرانی سفارتخانے نے بھی اس تجویز کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے امریکا کا ’اخلاقی دیوالیہ پن‘ قرار دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق زمپولی نے یہ خیال امریکی صدر کے سامنے رکھا تھا، تاہم اٹلی کے حکام نے بھی اسے نامناسب قرار دیا ہے۔
اطالوی وزیر کھیل نے واضح کیا کہ ورلڈ کپ میں جگہ صرف میدان میں کارکردگی کی بنیاد پر ملتی ہے۔
یاد رہے کہ چار بار کی عالمی چیمپئن ٹیم اٹلی مسلسل تیسری بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔









