بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سکھر: دیرینہ قبائلی جھگڑوں کا تصفیہ، فریقین پر 24 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد

 

سکھر کے سرکٹ ہاؤس میں ہونے والے جرگے نے دیرینہ قبائلی جھگڑوں کا تصفیہ(settlement) کرتے ہوئے گھوٹکی کے 84 افراد کے قتل کا فیصلہ سنایا دیا۔

مختلف قبائل کے درمیان تصفیہ کرانے کے لیے سکھر سرکٹ ہاؤس میں اہم بیٹھک ہوئی، تصفیے کی سربراہی مہر قبیلے کے سربراہ سردار علی گوہر مہر اور ڈاکٹر ابراہیم جتوئی سمیت دیگر معززین نے کی۔

مہر قبیلے کی موجودگی میں منتظمین نے تمام فریقین کے 84 افراد کے قتل اور 80 زخمیوں کے جرمانے کا فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں فریقین پر مجموعی طور پر 24 کروڑ 60 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا اور یہ طے پایا کہ جرمانے کی رقم فریقین ایک دوسرے کو تین قسطوں میں ادا کریں گے۔

منتظمین کے مطابق فیصلے کے بعد دوبارہ جھگڑا کرنے یا پہل کرنے والے پر 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:سندھ طاس معاہدے کی معطلی ،بھارت کے یکطرفہ اقدامات خطے کے امن اور عالمی نظام کے لیے خطرہ قرار

جھگڑے میں خاتون کے قتل کا جرمانہ 50 لاکھ اور مرد کے قتل پر 25 لاکھ مقرر کیا گیا ہے۔