بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نادرا نے تمام خدمات کیلئے نئی جدید ویب سائٹ متعارف کرا دی

اسلام آباد، نادرا نے نئی جدید ویب سائٹ متعارف کرا دی،شناختی خدمات(identity services) اب مزید منظم اور صارف دوست انداز میںنا دستیاب ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق شناختی کارڈ، نائیکوپ، پی او سی، ایف آر سی سمیت تمام خدمات ایک پلیٹ فارم پر یکجا کردی گئیں ، رجسٹریشن ڈیٹا اور اعدادوشمار nGRIDSسسٹم پر نقشوں کی صورت میں موجود ہے ۔

نادرا نے شناختی دستاویزات بنانے والوں کو بڑی سہولت دے دی۔ضلعی سطح پر مردم شماری اور رجسٹریشن کا تقابلی جائزہ بھی فراہم کر دیا گیا۔

تحقیقی سرگرمیوں اور منصوبہ بندی میں رہنمائی کے لیے میپ گیلری متعارف کرائی گئی ہے۔

قومی و صوبائی سطح کے اعدادوشمار اور رجحانات بھی ویب سائٹ پر موجود ہیں ، پیدائش، وفات، شادی و طلاق کی رجسٹریشن کا مربوط نظام نمایاں کیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ بینکاری، ٹیلی کام اور حکومتی اداروں کے لیے تصدیقی خدمات یکجا کی گئی ہیں ، کال سنٹر، آئی وی آر اور ای میل سپورٹ مزید مؤثربنایا گیا ہے۔

شکایات کے اندراج اور ازالے کا نظام بہتر انداز میں فعال کیا گیا ہے ، نادرا کیریئر پورٹل اپ گریڈ کرکے آن لائن درخواست کا عمل آسان کردیا گیا۔نادرا کا اہم اقدام ، والدین گھر بیٹھے پاک آئی ڈی ایپلیکیشن کے ذریعے ب فارم بنوا سکیں گے

مزید پڑھیں:اچھرہ قتل کیس، ناجائز تعلقات، دوسری شادی کا شاخسانہ، سنسنی خیز انکشافات

ملک بھر اور بیرون ملک نادرا نیٹ ورک کی مکمل معلومات اور رہنمائی فراہم کی گئی ہے،رجسٹریشن مراکز اور موبائل رجسٹریشن وین کی معلومات ایک جگہ دستیاب ہیں۔رائٹ ٹو انفارمیشن اور میڈیا سنٹر کے سیکشن جدید خطوط پر استوار کئے گئے ہیں۔