بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایرانی وزیر خارجہ، روسی صدر سے ملاقات کیلئے سینٹ پیٹرزبرگ پہنچ گئے

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی(Abbas Araghchi) سینٹ پیٹرزبرگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم ملاقات کریں گے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی اسلامی جمہوریہ ایران نیوز ایجنسی (ارنا) کے مطابق عباس عراقچی کا طیارہ میناب 168 کے کال سائن کے ساتھ روانہ ہوا، جو 28 فروری کو شہر میناب کے ایک پرائمری سکول پر امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں رکھا گیا تھا۔

مزیدپڑھیں:پہلگام فالس فلیگ،غیرمصدقہ دعووں نےبھارتی میڈیا کی قلعی کھول دی

یہ دورہ ایک اہم سفارتی پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس میں ایران اور روس کے درمیان باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔