بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کمبوڈیا میں گرفتار 54 پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی ہو گی: ترجمان دفتر خارجہ

کمبوڈیا(Cambodia) میں 54 غیر قانونی تارکینِ وطن پاکستانیوں کو زیرِ حراست لے لیا گیا۔

زیرِ حراست افراد کا کہنا تھا کہ غیر انسانی سلوک کا سامنا ہے ، بدتر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، ڈی پورٹ کرنے کے لیے رشوت مانگی جاتی ہے، مذکورہ افراد نے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے زیرِ حراست پاکستانیوں کے لیے قونصلر رسائی مانگ لی ہے ، وطن وآپس لانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کمبوڈین حکام نے خیر سگالی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی باشندوں کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے واپس بھیجنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

مزیدپڑھیں:وزیراعظم سے وزیر ریلوے کی ملاقات ،ترقیاتی کاموں بارے تبادلہ خیال

دوسری جانب قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی کے چیئرمین آغا رفیع اللہ نے بھی کمبوڈیا میں پیش آنے والے معاملے پر اظہارِ تشویش کیا اور ساتھ ہی پاکستانی شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کا مطالبہ کردیا۔