بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اداکارہ ایشوریا رائے کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے سے متعلق بھارتی سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

حال ہی میں ممبئی ائیرپورٹ پر ایشوریا رائے کو شوہر ابھیشیک بچن اور بیٹی ارادھیا بچن کے ساتھ دیکھا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز  سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں ۔

وائرل تصاویر اور ویڈیوز نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا کہ شاید وہ واقعی دوسری بار حامہ ہیں۔

کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ ایشوریا نے اوورکوٹ کو پہن کر اپنے حاملہ ہونے کی خبر چھپانے کی کوشش  کی ہے۔

Advertisement

تاہم ان افواہوں کو دیکھتے ہوئے ایشوریا رائے نے اپنی آنے والی فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ایشوریا رائے کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی پوری توجہ آنے والی   تامل، ہندی فلم سن آف پونی پر ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ اس فلم میں ڈبل کردار ادا کر رہی ہیں۔