بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت میں اعلیٰ فوجی تقرریاں، نئے دفاعی اور بحری سربراہ مقرر

بھارتی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامنی(N.S. Raja Subramani) کو نیا چیف آف ڈیفنس اسٹاف(CDS) مقرر کر دیا ہے جو 30 مئی کو ریٹائر ہونے والے جنرل انیل چوہان کی جگہ ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق این ایس راجہ سبرامنی وزارتِ دفاع کے عسکری امور کے محکمے کے سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے۔

مزیدپڑھیں:نام نہاد معاشی ٹیم کی ناکام پالیسیوں نے ملک کی معیشت تباہ کر دی: شفیع جان

دوسری جانب وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن کو بھارتی بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، وہ 31 مئی کو اپنی مدت مکمل کرنے والے ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرشنا سوامی ناتھن اس وقت مغربی بحری کمان کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔