آزاد کشمیر(Azad Kashmir) میں عام انتخابات 2026 کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں جبکہ الیکشن کمیشن بھی انتخابی عمل کیلئے متحرک ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق انتخابات 2026 کا شیڈول آئندہ ہفتے جاری کیے جانے کا امکان ہے، تاہم ووٹر فہرستوں میں تکنیکی خرابیوں کے باعث رواں ہفتے شیڈول کا اعلان ممکن نہیں ہوسکا
۔ووٹر فہرستوں میں تکنیکی خامیوں کے خاتمے کیلئے قائم کمیٹی نے کام مکمل کر لیاہے ،ڈپٹی کمشنر باغ عاصم خالد اعوان کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے تکنیکی مسائل دور کئے۔ذرائع کے مطابق تکنیکی مسائل کی درستگی کے بعد رواں ہفتے حتمی ووٹرز فہرست جاری کردی جائے گی،
مزیدپڑھیں:آرمی راکٹ فورس کا دیسی ساختہ کروز میزائل ’’فتح 4‘‘کا کامیاب تجربہ
الیکشن شیڈول جاری کرنے سے قبل حتمی ووٹرز فہرست کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت جائزہ اجلاس بھی ہو گا۔ آزاد کشمیر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ جولائی کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے،انتخابی عمل کو شفاف اور منظم بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں،آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیزہوگئی ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں نے انتخابی حکمت عملی مرتب کرنا شروع کر دی ہے۔









