پاکستان کرکٹ بورڈ(PCB) نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں ٹیم
اسکواڈ کی قیادت تجربہ کار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ سلمان علی آغا نائب کپتان کے فرائض انجام دیں گے۔ یہ پہلی بار ہے کہ شاہین شاہ ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاداب خان کی واپسی
اس موقع پر سینئر بلے باز بابر اعظم، فاسٹ بولر نسیم شاہ، آل راؤنڈر شاداب خان اور سفیان مقیم ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ دوسری جانب محمد رضوان کو اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے، اور ان کی جگہ محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی رہنما غلام محی الدین دیوان کو پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا
انس اور انجری مسائل
عثمان خان بیماری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہو سکے جبکہ فخر زمان اور صائم ایوب ابھی بھی انجری کی وجہ سے ری ہیب پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
تفصیلی اسکواڈ
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، نسیم شاہ، روحیل نذیر، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شامل حسین، سفیان مقیم









