بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل، ماریہ اقبال ترانہ کی (ن) لیگ میں شمولیت

آزاد کشمیر(Azad Kashmir) کی سیاست میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کو بڑا سیاسی دھچکا لگ گیا۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی رہنما ماریہ اقبال ترانہ(maria iqbal tarana) نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔

مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ماریہ اقبال ترانہ کا خیر مقدم کیا اور انہیں پارٹی مفلر پہنا کر باقاعدہ پارٹی میں شامل کیا گیا۔ اس موقع پر ماریہ اقبال ترانہ نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کے لیے مسلم لیگ (ن) کا پلیٹ فارم زیادہ بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماریہ اقبال ترانہ کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گی۔

مزیدپڑھیں:بھارتی اداکار رونیت رائے ایک سائبر فراڈ کا شکار،مداحوں کوخبردار کردیا

سیاسی حلقوں کے مطابق ماریہ اقبال ترانہ کی شمولیت مسلم لیگ (ن) کے لیے ایک اہم پیشرفت سمجھی جا رہی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے لیے اسے سیاسی نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ آزاد کشمیر میں آئندہ سیاسی منظرنامے پر بھی اس فیصلے کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔