بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہریار منور نے بولڈ فوٹو شوٹ پر خاموشی توڑ دی

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے اسٹار شہریار منور نے اداکارہ سجل علی کے ساتھ اپنے بولڈ فوٹو شوٹ پر خاموشی توڑ دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار شہریار منور فیشن میگزین کے لیے کروائے گئے بولڈ شوٹ کے آخری حصے کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے نقادوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور فوٹو شوٹ کا سیاق و سباق سمجھا دیا۔

اداکار نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’اس بات کا خیال رکھیں کہ ہم مختلف کرداروں کو نبھانے والے اداکار ہیں، ہمارے کرداروں سے محظوظ ہوں، یہ ہی آرٹ ہے‘۔