بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران امریکا مذاکرات کا اگلادور جلد پاکستان کی میزبانی میں ہوگا: وزیراعظم پُرامید

وزیرِ اعظم شہباز شریف(Shehbaz Sharif) نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جلد پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب گاہ پر جاری بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور توقع ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان آئندہ مذاکرات پاکستان میں ہوں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کوششیں قابلِ ستائش ہیں، جبکہ خطے میں امن کے لیے امریکی صدر نے اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے بھی رابطے کیے۔

مزیدپڑھیں:سارہ خان اور فلک شبیر کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش

انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ گفتگو میں پاکستان کی مؤثر نمائندگی کی اور ان کی کوششیں قابلِ قدر ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ بیشتر معاملات طے پا چکے ہیں اور معاہدے کا اعلان جلد متوقع ہے۔