بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا، ایران پیغامات تبادلہ جاری، کوئی حتمی مسودہ طے نہیں پایا، نیویارک ٹائمز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(donald trump) نے ترمیم شدہ مسودہ ایران کو بھیج دیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں جانب سے ممکن معاہدے کے مسودے میں ترامیم کی جارہی ہیں تاہم ابھی تک کوئی حتمی مسودہ طے نہیں پایا۔

دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق صدر ٹرمپ نے ترمیم شدہ مسودہ ایران کو بھیج دیا ہے جس میں شرائط مزید سخت کردی گئی ہیں۔

اس سے پہلے آبنائے ہرمزمیں آمدورفت کی بحالی، امریکی ناکہ بندی کا خاتمہ اور ایران کے منجمد اثاثوں میں سے بارہ ارب ڈالر جاری کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی نئی شرائط مذاکراتی عمل کو تیز کرنے اور ایران پر دباؤ بڑھانے کی کوشش ہوسکتی ہیں۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز سے متعلق بعض شقوں میں تبدیلی چاہتے ہیں، امریکی عہدیدار نے ایگزیوس کو بتایا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ضرور ہوگا لیکن حتمی وقت طے نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:گلوکارہ دعا لیپا، اداکار کالم ٹرنر کی شادی،قریبی دوستوں اور خاندان کی شرکت

قبل ازیں فاکس نیوز کو انٹرویو میں امریکی صدر نے واضح کیا کہ ایران نے جوہری ہتھیار نہ بنانے اور کسی اور سے جوہری مواد نہ خریدنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا ہم وہ حاصل کرہے ہیں جو ہم چاہتے ہیں۔ ہماری مرضی کی ڈیل نہ ملی تو معاملہ مختلف طریقے سے ختم کریں گے۔