بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیفا ورلڈکپ ٹرافی کی مالیت کتنی؟ جان کرہوش اڑجائیں گے

فیفا ورلڈ کپ(Fifa World Cup) 2026ءکی ٹرافی(Trophy) میں استعمال ہونےوالے سونے اورقیمت کی تفصیلات جان کرہوش اڑجائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سینٹی میٹر بلند اور تقریباً 6 کلو گرام وزنی یہ ٹرافی 18 قیراط سونے سے تیار کی گئی ہے جس کے نچلے حصے میں ملاکائٹ نامی سبز معدنی پتھر کی 2 تہیں بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سونے کی موجود عالمی قیمت کے حساب سے ٹرافی میں استعمال ہونے والے سونے کی مالیت تقریباً 250,000 امریکی ڈالرز بنتی ہے، تاہم اس کی تاریخی اہمیت اور منفرد کاریگری کے باعث اگر اسے نیلام کیا جائے تو اس کی قیمت 20 ملین ڈالرز سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

مزیدپڑھیں:ایل این جی کارگو کا ٹھیکہ سنگاپور کے حوالے

فیفاٹرافی کا ڈیزائن 2 انسانی مجسموں پر مشتمل ہے جو زمین کو اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے ہیں، اسے اطالوی مجسمہ ساز سلویو گازانیگا نے 1970ء میں ڈیزائن کیا تھا۔

اصل ٹرافی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو نہیں دی جاتی بلکہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا اصل ٹرافی اپنی تحویل میں رکھتی ہے جبکہ فاتح ٹیم کو سونے کی ملمع کاری والی کانسی کی نقل بطور یادگار دی جاتی ہے۔